بجلی کا بل کیلکولیٹر

اپنے بل پر لکھے ہوئے یونٹ درج کریں۔ ہم 2026 کے ریٹس سے بل کا اندازہ بتائیں گے۔

بل پر "Units Consumed" دیکھیں۔

محفوظ صارف وہ ہے جس کے پچھلے چھ مہینوں میں ہر ماہ 200 یونٹ یا کم رہے ہوں۔

بل کا تخمینہ
—

حساب کیسے لگتا ہے

ہر سلیب کا ریٹ الگ ہے۔ غیر محفوظ صارف کے تمام یونٹ اس سلیب کے ریٹ پر لگتے ہیں جس میں وہ پہنچتا ہے۔ اس لیے ایک یونٹ زیادہ ہونے سے پورا بل بڑھ سکتا ہے۔ اس کے ساتھ فکسڈ چارجز (فی کلو واٹ)، ایف پی اے، کیو ٹی اے اور 18% جی ایس ٹی شامل ہوتے ہیں۔

ایف پی اے پچھلے مہینوں کے یونٹ پر لگتا ہے، اس لیے ہو سکتا ہے آپ کے بل میں یہ ہمارے اندازے سے مختلف ہو۔ ہمارا نتیجہ صرف اندازہ ہے۔ اصل بل وہی ہے جو آپ کی ڈسکو جاری کرے۔

مزید اوزار انگریزی میں: بل ڈاکٹر، محفوظ صارف چیکر، آن لائن بل چیک۔ ہیلپ لائن: 118۔